ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: عظمت صحابہؓ و اہل بیتؓ مارچ، علماء و شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

لاہور: عظمت صحابہؓ و اہل بیتؓ مارچ، علماء و شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: تحفظ ناموس رسالت محاذ لاہور کے زیر اہتمام “عظمت صحابہؓ و اہل بیتؓ مارچ” لاہور میں منعقد کیا گیا، جو لاہور پریس کلب سے شروع ہو کر وزیراعلیٰ ہاؤس تک پہنچنے کے بعد پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔

ذرائع کے مطابق مارچ کی قیادت علامہ عبد المصطفیٰ ہزاروی، علامہ رضائے مصطفیٰ نقشبندی اور مولانا محمد علی نقشبندی نے کی، جبکہ پیر محمد اصغر نورانی، ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری، علامہ مفتی محمد عمران حنفی، پیر محمد حفیظ اظہر، پیر محمد بشیر احمد یوسفی، پیر محمد معاز المصطفیٰ قادری، علامہ ممتاز ربانی اور علامہ احسان الحق صدیقی سمیت متعدد مذہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

 مارچ میں علماء کرام، مشائخ، اساتذہ، مدارس کے ناظمین، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا جنہوں نے صحابہ کرامؓ اور اہل بیت اطہارؓ سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اس موقع پر علماء کرام نے مطالبہ کیا کہ توہین مقدسات کے مرتکب افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے اور نفرت انگیز تقاریر، بیانات اور پیغامات پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

 مقررین نے ملک میں امن، محبت اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مقدس ہستیوں کی ناموس کے دفاع کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔