وقاص احمد: سندر کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ,جہاں خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے بعد خودکشی کی کوشش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کا نام حنا ہےجو بحریہ ٹاؤن کی رہائشی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ حنا نے گھر والوں سے جھگڑے کے بعد زہریلی چیز نگل لی۔
تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد خاتون کی حالت خراب ہونے پر اسے فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔