ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار، 20 سے زائد وارداتوں کا انکشاف

اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار، 20 سے زائد وارداتوں کا انکشاف
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:فیصل ٹاؤن پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت یاسر اور نعیم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو مڑیاں کے علاقے سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان رات کے اوقات میں راہگیروں کو اسلحہ کے زور پر روک کر ان سے موبائل فون اور نقدی چھین لیتے تھے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق گرفتار ملزمان چند روز قبل فیصل ٹاؤن کے علاقے میں ایک شہری سے موبائل فون چھیننے کی واردات میں بھی ملوث تھے۔ تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزمان اب تک 20 سے زائد لوٹ مار کی وارداتیں کر چکے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 4 موبائل فون، لاکھوں روپے نقدی اور 2 پستول برآمد کر لیے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔