ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیراکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی، 2 کلو آئس برآمد، 3 منشیات فروش گرفتار

شیراکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی، 2 کلو آئس برآمد، 3 منشیات فروش گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: شیراکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو گرام آئس برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق ملزمان لئیق اور واجد کو نوناریاں چوک جبکہ ملزم رمضان کو ارشد چوک کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث تھے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی، جس کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کے مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ منشیات کے نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔