ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستی گیٹ: مزدوروں کے موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار

مستی گیٹ: مزدوروں کے موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور کے علاقے مستی گیٹ میں مزدوروں کو نشانہ بنا کر موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم مزدوری کے بعد چھتوں پر سوئے ہوئے غریب مزدوروں کے موبائل فون چوری کر کے موقع سے فرار ہو جاتا تھا، جس سے متعدد افراد متاثر ہوئے۔

واقعے پر شہری کی درخواست کے بعد مستی گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق مشکوک افراد کی چیکنگ کے دوران ملزم علی رضا کو گرفتار کیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔