ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اِن سے شہر آباد نہ ہوئے مریم نواز دیہات آباد کر رہی ہیں؛ عظمٰی بخاری

اِن سے شہر آباد نہ ہوئے مریم نواز دیہات آباد کر رہی ہیں؛ عظمٰی بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ حالیہ دور میں نئے ہاسپٹل بنے ہیں، اِن سے شہر آباد نہ ہوئے مریم نواز دیہات آباد کر رہی ہیں۔ 

وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے ایوان میں بجٹ پر خطاب کے دوران کہا کہ پانچ سال میں پہلی مرتبہ بجٹ پر بات کرنے کا موقع ملا، تعلیم کے لیے 800ارب سے زیادہ رکھے گئے ہیں، ایک سال میں 92 لاکھ لوگوں نے کلینک ان وہیل سے استفادہ کیا، حالیہ دور میں نئے ہاسپٹل بنے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے مافیا گروپ کو ختم کیا، جو گھر بیٹھے تنخواہیں لیتے تھے اس کا خاتمہ کیا ہے، چیف منسٹر نے کہا تھا وہ سب کی سی ایم ہیں، مریم نواز کا ترقیاتی ماڈل یہ ہے کہ مخالفین کی بھی گلیاں بن رہی ہیں، کسی ہونہار طالب علم جس کو سکالر شپ دیا یہ نہیں پوچھا گیا وہ کس جماعت کو سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چار چار میٹنگز ہر ہفتے صرف مہنگائی پر ہوتی ہیں۔ 

عظمٰی بخاری نے کہا کہ ان سے شہر آباد نہ ہوئے مریم نواز دیہات آباد کر رہی ہیں، ایک پارٹی جس نے 100 دن میں جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانا تھا آج وہ بھی ہم سے صوبے کا پوچھتے ہیں، ایک وہ جماعت جو ساری زندگی اقتدار کے ایوانوں میں رہے وہ بھی جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ہم سے پوچھتے ہیں، جنوبی پنجاب میں تونسہ کے لیے کھچی کینال مظفر گڑھ نیں شرمپ فارمنگ شروع کی، لیہ میں پہلا میڈیکل کالج بنانا شروع کیا، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسنز بنائی ہے۔