ملک اشرف : پی ٹی آئی کے ایم پی اے شیخ امتیاز محمود کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نےدرخواست 24 جون کو سماعت کیلئے مقرر کردی ۔
رجسٹرار آفس نے کیس کو 24 جون کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کی ہے،جسٹس علی ضیاء باجوہ ، خاتون صائمہ امتیاز کی درخواست پر سماعت کریں گے ، خاتون نے اپنے شوہر کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کے شوہر کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج ہیں اور اینٹی کرپشن انکوائریاں شروع کی گئی ہیں ، درخواستگزارنےشوہرکیخلاف درج کیسز کی تفصیلات کیلئے درخواست دی ،درخواستگزار کو نامعلوم مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔عدالت تفصیلات دینے کا حکم دے۔