ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کا خاموش انقلاب؛ غریب خواتین کو بھینسیں ملیں گی

 Maryam Nawaz, City42, Social uplift, Women\'s empowerment , Punjab Chief Minister
کیپشن: File Photo پنجاب میں خالص دودھ کی قیمت تقریباً دو سو بیس روپے فی لٹر ہے، غریب خواتین کی معاشی حالت بہتر بنانے  کے لئے مریم نواز نے انہیں بھینسیں دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس اقدام سے غریب خواتین کی سماجی پوزیشن بھی فی الفور اپ گریڈ ہو جائے گی۔ اسے خاموش انقلاب کہنا بے جا نہیں ہو گا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کا جنوبی پنجاب کے دیہات میں رہنے والی خواتین کے لئے ایک اور تاریخ ساز قدم، دیہات میں رہنے والی غریب بیوہ خواتین کو بھینسیں اور گائیں دی جائیں گی۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے غریب دیہی خواتین کے لئے بہتر ذریعہ روزگار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کے تحت جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع میں 2 ارب روپے کی لاگت سے 11 ہزاردیہی خواتین کو بھینسیں اور گائیں دی جائیں گی۔

 پہلے مرحلے میں 4870 مویشی دیئے جائیں گے۔

 وزیراعلیٰ لائیو سٹاک اثاثہ جات پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، راجن پور، لیہ اور کوٹ ادو میں دیہی خواتین کو  مفت لاکھوں روپے مالیت کے مویشی ملیں گے۔ ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، رحیم یار خان اور بہاولپور میں بھی دیہی خواتین کو بہتر ذریعہ معاش کے لئے مفت مویشی دیے جائیں گے۔

 55سال تک عمر کی مطلقہ اور بیوہ غریب خواتین موبائل فون ایپ کے ذریعے بھی اپلائی کر سکتی ہیں۔ دیہی خواتین مفت مویشی حاصل کرنے کے لئے کسی قریبی وٹرنری ہسپتال میں وزیراعلیٰ سہولت ڈیسک سے بھی رابطہ کر سکتی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے کہا ہے کہ  دیہات اور شہروں میں غربت کا فرق مٹانا ہمارا عزم ہے، معاشی ترقی دیہات میں رہنے والی ہر بیٹی کا بھی حق ہے، شہروں اور دیہات میں مساوی معاشی مواقع فراہم کررہے ہیں۔

مریم نواز کہتی ہیں کہ عورت شہر میں ہویا دیہات میں، تعلیم، صحت اور روزگار اس کا بنیادی حق ہے۔