ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ: اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، مزید 31 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، مزید 31 فلسطینی شہید
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:غزہ میں صیہونی فوج کے حملے میں مزید 31 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجی طیاروں  نے غزہ میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کی۔

 دوسری جانب  شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ البلد میں شدید فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں  مزید 31فلسطینی شہید ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں92 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

 اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے غزہ کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

 یاد رہے کہ  گزشتہ روز بھی امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 31  فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

 یونیسیف نے غزہ میں غذائی قلت کے شکار فلسطینی بچوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھنے سے بھی خبردار کیاہے۔

 یونیسیف کا کہنا ہےکہ غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے خوراک اور ادویات دستیاب نہیں۔

  اسرائیلی حملوں کی وجہ سے پانی، صحت اور صفائی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔