ویب ڈیسک: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج معمولی اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر آج 24 پیسے مہنگا ہو کر 286 روپے 98 پیسے پر بند ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر گذشتہ روز 287.22 روپے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 292 روپے برقرار ہے۔