آئی جی پنجاب نے 34 افسران کے تقرروتبادلے کردیئے  

Transfer postings,Police,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 34 افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے۔

 آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے عبداللہ احمد کو ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ، ارتضیٰ کمیل کو لائل پور ٹاؤن فیصل آباد، منیر سیفی کو ایس پی اقبال ٹاؤ ن فیصل آباد، محمد طارق کیانی ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سٹی لاہور، طارق محمود خان کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی لاہور، دانش رانجھا کو ڈی ایس پی موبائل اقبال ٹاؤن، حامد حسن باجوہ کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تھری لاہور، ظفر ملک کو ڈی ایس پی آر اینڈ ڈی سی پی او لاہور اور خالد ملک کو ڈی ایس پی سکیورٹی لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیاگیا ہے۔

 انہوں نے محمد اشرف تبسم کو ہیڈ کوارٹر پاکپتن سے سی پی او ، ایس پی لیگل طارق عزیز کو سی پی او، آصف زمان کو ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں سے سی پی او، محمد اقبال کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر بہاولپور سے سی پی او اور عمر حیات کو بھی ڈی ایس پی گلگشت ملتان سے سی پی او رپورٹ کرنے کاحکم جاری کر دیا ہے۔