ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کی 3 اہم شخصیات گرفتار

پی ٹی آئی کی 3 اہم شخصیات گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور خان کو ڈیڑھ مہینے کی کوششوں کے بعد اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ غلام سرور خان کو اسلام آباد میں ان کے دوست کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی مصورحیات خان اور سابق صوبائی اسمبلی کے رکن عمار صدیق خان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

غلام سرورخان کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے جبکہ 3 سابق ارکان اسمبلی 9 مئی کے پرشدد واقعات میں راولپنڈی پولیس کو بھی مطلوب تھے۔ پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔