کرینہ کپور کے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

کرینہ کپور کے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: Kareena Kapoor
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے چھوٹے بیٹے جہانگیر خان کی کھیلتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بروز منگل عالمی یوگا ڈے کے موقع پر بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے چھوٹے بیٹے جہانگیر خان کی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں وہ اپنی ٹانگوں اور بازوؤں کو پھیلاتے ہوئے کھیلتے ہوے نظرآرہے تھے اور پیارے لگ رہے تھے۔ جبکہ کرینہ کپور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے وہ تصویر ڈیلیٹ کر چکی ہیں۔

تصویر پوسٹ کرنے کے کچھ ہی دیر میں اداکارہ کرینہ کپور کے پیروکاروں نے پیار کا اظہار کیا اور جیہ کے لیے مختلف پیارے نام لیے جیسے ”گڈا”، "پڈنگ" اور ”کیوٹی”۔جیہ کی خالہ کرشمہ کپور نے پیار کا اظہار کرتے ہوئے دل والی ایموجی کمنٹ سیکشن میں بھیجی۔ امریتا اروڑا نے بھی اس پر ہنستے ہوئے انہیں ’’پیارا‘‘ کہا۔
 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر