(ویب ڈیسک)سونے کی اونچی اڑان جاری،قیمت میں مزیداضافہ ہو گیا۔
سونے کی اونچی اڑان جاری ہے،قیمت میں ایک بار پھر مزیداضافہ ہو گیا،تفصیلات کے مطابق سونا آج 300 روپے مزید مہنگا ہو گیا۔2 دنوں میں مجموعی طور پر سونا 2250 روپے تک مہنگا ہوا۔
خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 48 ہزار 50 روپے کا ہوگیا، 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 35 ہزار 312 روپے کا ہوگیا۔