ائیرپورٹ پر طیاروں میں کمی، فلائیٹ شیڈول بری طرح متاثر

Alama Iqbal Airport
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں میں کمی اور دیگر وجوہات کے باعث فلائیٹ شیڈول متاثر، لاہور آنے جانے والی ملکی و غیر ملکی پانچ پروازیں منسوخ جبکہ آٹھ گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔

لاہور ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق جدہ جانے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 737 منسوخ کردیا گیا، جدہ سے لاہور آنے والی پرواز ایس وی 738 ، مدینہ جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 3823 ، سکردو جانے والی پرواز پی کے 453، سکردو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 454 منسوخ کردیا گیا۔ دوسری جانب کراچی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 401 ایک گھنٹہ چالیس منٹ تاخیر کا شکار رہی۔

لاہور سے کویت جانے والی پرواز جے 9502 ایک گھنٹہ، لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کج پرواز پی کے 797 ڈیڑھ گھنٹہ، ابوظہبی جانے والی اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 242 ایک گھنٹہ پندرہ منٹ اور ریاض جانے والی پرواز پی کے 725 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔