گیس صارفین کیلئے بری خبر؛ مزید کنکشنز نہیں لگیں گے

گیس صارفین کیلئے بری خبر؛ مزید کنکشنز نہیں لگیں گے
کیپشن: SNGPL
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم)سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور کے شعبہ ڈویلپمنٹ کے افسران و ملازمین کی غفلت کی وجہ سے ریکارڈ مرتب نہ ہونے پر کمرشل صارفین کے کنکشن لگانے پر خودساختہ پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیل کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے کمرشل کنکشنز لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے,ذرائع نے بتایا کہ افسران و ملازمین کی نااہلی کی وجہ سے شعبہ ڈویلپمنٹ کا ریکارڈ مرتب نہ کیا جا سکا، جس کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی ہے، کمپنی نے15 جون تک ریکارڈ مرتب کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم مقررہ تاریخ گزرنے کے باوجود ریکارڈ مرتب نہ ہونے پر کنکشن کا کام روک دیا گیا.

مزید پڑھئے: محکمہ سوئی گیس کی انوکھی منطق، صارفین کےکنکشن منقطع کر دیئے

مہنگے داموں ایل این جی کی بنیاد پر کنکشن لینے والے صارفین کو کنکشن نہیں مل سکے جبکہ ری کنکشنز کی فیس جمع کروانے والوں کو بھی کنکشن نہ دیئے جا سکے۔

واضح رہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شناختی کارڈ نمبر کا اندراج نہ کروانے والوں کے کنکشن منقطع کرنا شروع کر دیئے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ کمپنی کے سسٹم پر شناختی کارڈ کا اندراج نہ کروانے والے ہزاروں صارفین کی نشاندہی کر لی گئی ہے، وفاقی حکومت کی ہدایت پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شناختی کارڈ نمبر کا اندراج کروانے کی ہدایت کی تھی، تاہم کمپنی کے سسٹم میں قومی شناختی کارڈز کا اندراج صارفین کی جانب سے نہیں کروایا گیا جس کی وجہ سے کنکشن منقطع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

کمپنی نے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے کنکشن منقطع کیے ہیں ایس این جی پی ایل کی جانب سے کنکشن منقطع ہونے پر ری کنکشن شناختی کارڈ کے بغیر نہیں کیا جارہا، بیس سے تیس سال قبل لگنے والے کنکشن کے حامل صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer