ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سوئی گیس کی انوکھی منطق، صارفین کےکنکشن منقطع کر دیئے

Gas Connection
کیپشن: SNGPL
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد ندیم سپرا: ڈیمانڈ نوٹس کے اجراء پر شناختی کارڈ نمبر جمع کروانے کے باوجود کمپنی کے سسٹم میں اندراج نہ ہونے پر کنکشن منقطع کرنا شروع کر دیئے۔ 

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شناختی کارڈ نمبر کا اندراج نہ کروانے والوں کے کنکشن منقطع کرنا شروع کر دیئے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ کمپنی کے سسٹم پر شناختی کارڈ کا اندراج نہ کروانے والے ہزاروں صارفین کی نشاندہی کر لی گئی ہے، وفاقی حکومت کی ہدایت پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شناختی کارڈ نمبر کا اندراج کروانے کی ہدایت کی تھی، تاہم کمپنی کے سسٹم میں قومی شناختی کارڈز کا اندراج صارفین کی جانب سے نہیں کروایا گیا جس کی وجہ سے کنکشن منقطع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

کمپنی نے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے کنکشن منقطع کیے ہیں، ایس این جی پی ایل کی جانب سے کنکشن منقطع ہونے پر ری کنکشن شناختی کارڈ کے بغیر نہیں کیا جارہا، بیس سے تیس سال قبل لگنے والے کنکشن کے حامل صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بیس سال قبل کنکشن لگوانے والے صارف کا شناختی کارڈ ڈھونڈنا مشکلات کا باعث بننے لگا ہے، صارف کا شناختی کارڈ نہ ہونے پر کمپنی نے کنکشن دوبارہ لگانے سے انکار کر دیا ہے۔