مفتی عزیزالرحمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے

Mufti Aziz ul Rehman Remand
کیپشن: Mufti Aziz ul Rehman
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: مدرسہ طالب علم بدفعلی کیس میں گرفتار مفتی عزیز الرحمان کی کینٹ کچہری میں پیشی، عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ملزم کا میڈیکل چیک اپ اور ڈی این اے کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ 
 تفصیلات کے مطابق مفتی عزیر الرحمان کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کیخلاف مقدمہ درج ہوا تھا، سی آئی اے کینٹ نے مفتی عزیز الرحمان کو کینٹ کچہری میں پیش کیا اور تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے مفتی عزیز الرحمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے کر دیا ہے جبکہ ان کا طبی معائنہ اور ڈی این اے کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔
مفتی عزیر الرحمان کیخلاف متاثرہ طالب علم صابر شاہ کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا۔ مقدمہ میں مفتی عزیز الرحمان کے دو بیٹے بھی ملزم ہیں جن پر مدعی صابر شاہ کو ڈرانے اور دھمکانے کا الزام ہے۔ مفتی عزیر الرحمان کے بیٹوں کا بھی چار روزہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا، چار روز بعد دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب شریک ملزم عبداللہ نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت لے لی۔ ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے ملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ ملزم عبداللہ پر دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ عدالت نے ملزم عبداللہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ملزم نے مفتی عزیزالرحمان کیخلاف مقدمہ میں ضمانت کرائی۔ 50 ہزار مچلکے کے عوض ملزم کی عبوری ضمانت 30 جون تک منظور کی گئی ہے۔