ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دورہ ویسٹ انڈیز کےلئے  ویمن کرکٹ ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا

pakistan women cricket team file photo
کیپشن: pakistan women cricket team file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)دورہ ویسٹ انڈیز، قومی خواتین اور اے کرکٹ ٹیموں کیلئے26 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز میں شامل وائٹ بال سیریز کیلئےٹیم کا اعلان کیا۔عروج ممتاز کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق جویریہ خان قومی خواتین اور رامین شمیم ون ڈے سیریز میں اے ٹیم کی قیادت کریں گی،ٹی 20 سیریز میں سدرہ امین قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔

ویمن کرکٹ ٹیم سکواڈ میں جویریہ خان ، رامین شمیم ، سدرہ نواز ، عالیہ ریاض ،ایمن انور، انعم امین، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ارم جاوید ، جویریہ رؤف، کائنات امتیاز، کائنات حفیظ، ماہم طارق،منیبہ علی صدیقی، ناہیدہ خان، نجیہ علوی ،نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز ،ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صباء نذیر، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سیدہ عروب کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز میں3 ٹی 20 اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی ،خواتین اے ٹیم 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل کی سیریز کھیلیں گی۔ٹیم انتظامیہ میں عائشہ جلیل اور فضہ عابد منیجرز ہوں گے،ڈیوڈ ہیمپ ہیڈ کوچ اور ارشد خان باؤلنگ کوچ  جبکہ کامران حسین اور وقار اورکزئی اسسٹنٹ کوچز ہوں گے۔ڈریکس سائمن اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ ، احسن افتخار ناگی میڈیا منیجر ہونگے جبکہ زبیر احمد ویڈو اینالسٹ ، رابعہ صدیق اور صائمہ نسیم فزیو تھیراپسٹس ہیں۔