ایف بی آر کا ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ

ایف بی آر کا ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) ایف بی آرنے ٹیکس نادہندگان کے لیے نیا شکنجہ تیارکرلیا، ایکسائز سے چار منزلہ سے بڑے پلازوں، دوکنال سے بڑے گھروں اور لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔

ایف بی آر نے ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے اور وصولی کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے، محکمہ ایکسائز سے بلندعمارتوں اور 2 کنال سے بڑے گھروں کاریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز کو پنجاب کے تمام اضلاع سے چار منزلہ اور اس سے بلندعمارتوں، بڑے گھروں کے مالکان کی مکمل تفصیلات کہ وہ کب سے ٹیکس ادا کررہے ہیں اور ان پراپرٹیوں کے ٹرانسفر کی مکمل تفصیلات دینے کا مراسلہ بھجوایا ہے۔

لاہور سمیت صوبہ بھرمیں رجسٹرڈ لگژری گاڑیوں کا ریکارڈ بھی دینے کا کہا گیا ہے تاکہ ٹیکس چوروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جاسکے۔ ڈی جی ایکسائز نے تمام ڈائریکٹرز کو اپنی اپنی ریجنز سے فوری ریکارڈ مہیا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔