ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پروموشنل آفر ختم ؛ سوزوکی فرونکس ہائبرڈ کی قیمتوں میں 7 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ

 پروموشنل آفر ختم ؛ سوزوکی فرونکس ہائبرڈ کی قیمتوں میں 7 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک  : سوزوکی نے محدود مدت کی پروموشنل آفر ختم ہونے کے بعد فرونکس کے ہائبرڈ ویرینٹس کی قیمتوں میں 7 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔

فرونکس GLX 6A/T مونو ٹون کی قیمت 6,299,999 روپے سے بڑھا کر 7,000,000 روپے کردی گئی  جس میں 700,001 روپے کا اضافہ ہوا ہے،اسی طرح فرنکس GLX 6A/T ٹو ٹون کی قیمت 6,374,999 روپے سے بڑھا کر 7,075,000 روپے کردی گئی ہے۔

 کمپنی کے مطابق دونوں ہائبرڈ ویرینٹس کی سابقہ قیمتیں محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے تحت مقرر کی گئی تھیں، جس کی مدت ختم ہونے کے بعد نئی قیمتیں نافذ کردی گئی ہیں تاہم فرنکس کے نان ہائبرڈ ویرینٹس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ان کی قیمتیں برقرار ہیں۔