ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد:ن لیگ جیتی تو وزیراعظم جو بھی ہو، اصل وزیراعظم نوازشریف ہوں گے: مریم نواز

مظفرآباد کے لیے 10 گرین بسیں تحفہ؛ اپنا گھراپنی چھت اسکیم ،طلبا کے لیے 5 ہزار لیپ ٹاپ اور نوجوانوں کیلئے 2 ہزار سکالر شپ: مریم نواز کے آزاد کشمیر میں بڑے اعلان

مظفرآباد:ن لیگ جیتی تو وزیراعظم جو بھی ہو، اصل وزیراعظم نوازشریف ہوں گے: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کا پاور شو،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  خطاب کرتے ہوئے مظفرآباد کے لیے 10 گرین بسیں تحفہ؛ اپنا گھراپنی چھت اسکیم ،طلبا کے لیے 5 ہزار لیپ ٹاپ اور نوجوانوں کیلئے  2 ہزار سکالر شپ سمیت کئی  بڑے اعلان کردیے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب   مریم نواز نے کہا میں خون سے بھی کشمیری ہوں اور دل سے بھی کشمیری ہوں ،میں نسلوں سے بھی کشمیری ہوں ،روح سے بھی کشمیری ہوں ، مریم نوازشریف آج اپنے گھر آئی ہے ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری عوام کی محبت اور دعائیں کبھی نہیں بھول سکتی .2021کے الیکشن میں ہماری 17 جیتی سیٹیں چھین لی گئیں .کشمیر میں ن لیگ کی حکومت ہوتی تو آج یہ مسائل نہ ہوتے.جتھوں نے آپ کے ہاتھ میں ڈنڈے تھما دیئے ہیں .جتھے کبھی آپ کے دوست نہیں ہوسکتے ،ن لیگ کو حکومت ملی تو آزاد کشمیر کی قسمت بدل جائے گی،آزادکشمیر کےطلبا کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دیں گے .
 مریم نواز نے کہا  لاہور،راولپنڈی،ملتان،فیصل آباد کو دیکھ لو اور ترقی دیکھو،نوازشریف کی حکومت جہاں سے ختم ہوتی ہے وہاں ترقی بھی ختم ہوجاتی ہے ،ہم اپنا خون پسینہ عوام کے لیے بہاتے ہیں جو وعدہ کرتے ہیں اسے پورا کرتے ہیں ۔
مریم نواز نے کہا اگر آزاد کشمیر کے لوگوں نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا تو آزاد کشمیر کی قسمت بدل دیں گے ۔ جہاں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے وہاں کے حالات دیکھ لو اور جہاں کسی اور کی حکومت ہے وہاں کے بھی حالات دیکھ لو ،حالات میں یہ فرق کیوں ہے یہ فرق نواز شریف اور ن لیگ ہے ،نوازشریف کی حکومت جہاں سے ختم ہوتی ہے وہاں ترقی بھی ختم ہوجاتی ہے ،پنجاب کے چپے چپے پر ترقی ہے ،300 نواز شریف اسکول بن رہے ہیں ،  جب تک آزاد کشمیر کے ہر بچے کو مفت تعلیم نہیں ملے گی ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔کچھ لوگ یہاں آکر تقریریں کررہے ہیں ، گلے شکوے کررہے ہیں ، الزام لگا رہے ہیں ۔میں احترام سے پوچھتی ہوں آپ کس کی شکایت کررہے ہیں ، یہاں حکومت آپ کی ہے ،  مظفرآباد کے لیے 10 گرین بسیں تحفہ لے کرآئی ہوں ،مظفرآباد کےعوام کواسپتال جانا نہیں پڑے گا،اسپتال خود آپ کےپاس آئے گا،اپنا گھراپنی چھت اسکیم کےتحت پنجاب میں 2 لاکھ گھر بن چکے ہیں ،اپنا گھر اپنی چھت اسکیم آزاد کشمیر میں بھی لے کرآئیں گے ۔

مریم نواز نے کہا انہوں نے مجھے نوازشریف کےسامنے گرفتار کیاتاکہ کشمیر نہ جاسکوں ۔آزادکشمیر کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک سڑکیں بنائیں گے،لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا نوازشریف کینسر اسپتال بن رہا ہے ،نوازشریف کینسر اسپتال ایک ہزار بیڈ کااسپتال ہے ،چاہتی ہوں مظفرآباد کے لوگوں کو علاج کیلئے باہر نہ جانا پڑے ،آزادکشمیر کے طلبا کے لیے 5 ہزار لیپ ٹاپ لے کرآئی ہوں ۔آزادکشمیر کے طلبا نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنی ہے تواس کیلئے بھی فکر مند نہ ہوں،نوجوانوں کے لیے 2 ہزار اسکالر شپ لے کر آئی ہیں ، ہم اپنا خون پسینہ عوام کیلئے بہاتے ہیں جو وعدے کرتے ہیں پورے کرتے ہیں ۔
 ستھرا پنجاب کی طرح ستھرا آزاد کشمیر بھی ہونا چاہے ،پنجاب میں 7 لاکھ افراد کو دل اور کینسر کی دوائیاں گھر کی دہلیز پر ملتی ہیں ،پنجاب میں ہزاروں بچیوں کی شادیاں’ دھی رانی‘ پروگرام کے تحت کی گئیں ،پنجاب میں جرائم اب نہ ہونے کے برابر ہیں،جن کے اپنے صوبوں کی سڑکیں ٹوٹی ہیں وہ آزادکشمیر میں کیا سڑکیں بنائیں گے ۔ووٹ سوچ سمجھ کردینا یہ آپ کے مستقبل کا سوال ہے ،ن لیگ جیتی تو وزیراعظم جو بھی ہو، اصل وزیراعظم نوازشریف ہوں گے۔جس صوبے کے وسائل کرپشن کی نذرہورہے ہیں وہ کشمیر میں کیا کام کریں گے