ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹرل ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ کل سے شروع، پاکستان کا پہلا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا

سینٹرل ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ کل سے شروع، پاکستان کا پہلا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سینٹرل ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ کا آغاز کل سے ہوگا، جبکہ ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شریک تمام غیر ملکی ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔

چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری یعقوب نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان، قازقستان، ازبکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ میزبان پاکستان اپنا پہلا میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے پہلے روز تین میچز شیڈول ہیں، جن میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا، قازقستان کا نیپال اور ازبکستان کا بنگلہ دیش سے ہوگا۔

چوہدری یعقوب کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی سطح کے کھیلوں کے کامیاب اور محفوظ میزبان کے طور پر اپنی شناخت مضبوط کر چکا ہے، تاہم بھارتی ٹیم کا آخری وقت میں ایونٹ سے دستبردار ہونا حیران کن اور غیر ضروری اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیکیورٹی انتظامات اور ویزا کلیئرنس کے باوجود بھارت نے شرکت سے انکار کیا، حالانکہ حکومت نے بھارتی ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھتا ہے، جبکہ بھارت کھیلوں میں بے جا سیاست کر رہا ہے۔

چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے گزشتہ ایونٹ کے دوران لیاقت جمنازیم کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا تھا، تاہم اعلان کے باوجود تاحال جمنازیم میں والی بال ایونٹ کے لیے ائیر کنڈیشننگ کا نظام نصب نہیں کیا جا سکا۔