ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: تین روزہ نومولود کی آنکھ سے 285 گرام رسولی کامیابی سے نکال لی گئی

راولپنڈی: تین روزہ نومولود کی آنکھ سے 285 گرام رسولی کامیابی سے نکال لی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: راولپنڈی کے الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال میں ڈاکٹروں نے تین روزہ نومولود کا کامیاب آپریشن کرتے ہوئے آنکھ میں موجود 285 گرام وزنی خطرناک پیدائشی رسولی نکال دی، جسے معالجین نے پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب کیس قرار دیا ہے۔

ہسپتال کے مطابق جہلم سے تعلق رکھنے والے نومولود کو پیدائش کے فوراً بعد ایک آنکھ میں تیزی سے بڑھنے والی رسولی کے باعث الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بچے کی جان بچانے کے لیے فوری آپریشن کا فیصلہ کیا۔

پیچیدہ آپریشن ڈاکٹر طیب افغانی، ڈاکٹر فیضان طاہر، ڈاکٹر علی رضا سید اور ڈاکٹر ایمن پر مشتمل ماہر ٹیم نے انجام دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایک صحت مند نومولود کی آنکھ کا وزن عموماً تقریباً تین گرام ہوتا ہے، جبکہ اس بچے کی آنکھ سے نکالی گئی رسولی کا وزن 285 گرام تھا۔

ڈاکٹر طیب افغانی نے بتایا کہ آپریشن مکمل طور پر کامیاب رہا اور نومولود تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق بچے کو مستقبل میں مصنوعی آنکھ لگائی جائے گی تاکہ وہ معمول کی زندگی گزار سکے۔

معالجین کا کہنا ہے کہ نومولود بچوں میں آنکھ کی پیدائشی رسولیاں انتہائی کم دیکھی جاتی ہیں، تاہم بروقت تشخیص اور فوری علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ تیزی سے جان لیوا شکل اختیار کر سکتی ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ ایسی علامات ظاہر ہونے پر بچوں کو فوری طور پر کسی خصوصی امراضِ چشم کے مرکز منتقل کیا جائے تاکہ کامیاب علاج کے امکانات بڑھ سکیں۔