ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی او لاہور خیابان فردوسی پہنچ گئے، روڈپر گڑھے والی جگہ کامعائنہ کیا

سی ٹی او لاہور خیابان فردوسی پہنچ گئے، روڈپر گڑھے والی جگہ کامعائنہ کیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی خیابان فردوسی پہنچ گئے، روڈپر گڑھے والی جگہ کامعائنہ کیا۔
 اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک فیاض بھٹی نے سڑک کے بہہ جانے والی جگہوں کا وزٹ کروایا اور بریفنگ دی۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ فرسٹ لین میں سڑک پر ایک گہرا گڑھا بن سے ٹریفک کی روانی متاثر تھی، سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی کی ہدایت پر فوری حفاظتی اقدامات، موقع پر بیریئر لگا دیے گئے۔ سی ٹی او کے دورے کے دوران سیکٹر انچارج ٹاؤن شپ موقع پر موجود تھے۔
سی ٹی او لاہور نے متعلقہ ادارے کو گڑھے کی فوری مرمت کے لیے اقدامات جبکہ شہریوں کو  دورانِ سفر احتیاط  اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔