ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اریجیت سنگھ نے سُروں کی دنیا میں واپسی کرلی

اریجیت سنگھ نے سُروں کی دنیا میں واپسی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ پلے بیک گلوکاری سے ریٹائرمنٹ ختم کرکے سُروں کی دنیا میں واپس آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اریجیت سنگھ پلے بیک گلوکاری کی دنیا میں واپس آ رہے ہیں اور ان کی یہ واپسی ایک معروف ٹیم کے ساتھ ہو رہی ہے جس کیلئے وہ پہلے بھی کئی ہٹ گانے گا چکے ہیں۔
 میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار نے بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی فلم 'آوارہ پن 2‘ کے پہلے گانے 'یہ آوارہ پن'  کے لیے فلم کے پروڈیوسر وشیش بھٹ کے ساتھ دوبارہ کام شروع کیا ہے، امل ملک اس گانے کو کمپوز کیا ہے جسے  21 جولائی کو تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وشیش بھٹ چاہتے تھے کہ یہ گانا عمران ہاشمی کے کردار 'شیوام پنڈت' کے جذباتی سفر کی عکاسی کرے اور ان کا خیال تھا کہ اریجیت کی آواز اس کے لیے بالکل موزوں ہے۔

واضح رہےکہ اریجیت سنگھ نے رواں سال کے آغاز میں اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے انہیں پلے بیک گلوکاری چھوڑے کی خبر دی تھی جس پر ان کے چاہنے والے کافی افسردہ ہوئے تھے۔
 

Ansa Awais

Content Writer