ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں مہنگائی کا راج، پھل اور سبزیاں سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت

شہر میں مہنگائی کا راج، پھل اور سبزیاں سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول:مہنگائی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، اوپن مارکیٹ میں پھل اور سبزیاں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمتوں پر فروخت ہونے لگیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد نظر نہیں آ رہا۔

مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔ پیاز کی سرکاری قیمت 85 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

ٹماٹر کی سرکاری قیمت 290 روپے فی کلو کے مقابلے میں اوپن مارکیٹ میں 350 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح پھول گوبھی 120 روپے کے بجائے 200 روپے، بھنڈی 180 روپے کے بجائے 230 روپے، جبکہ کریلے 90 روپے کے بجائے 159 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

پھلوں میں آم چونسہ کی سرکاری قیمت 300 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر اوپن مارکیٹ میں 400 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ آرڑو 280 روپے کے بجائے 350 روپے، جبکہ سیب 270 روپے کے مقابلے میں 350 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر کارروائی کرے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔