ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت،لاہور پولیس نےرواں سال  4032 ملزمان گرفتار کر لئے

منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت،لاہور پولیس نےرواں سال  4032 ملزمان گرفتار کر لئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن مزید تیز کرتے ہوئے رواں سال 4 ہزار 32 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

لاہور پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 1 ہزار 426 کلو گرام چرس، 412 کلو گرام آئس، 90 کلو گرام ہیروئن، 333 کلو گرام بھنگ، 39 کلو گرام افیون اور 18 ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کر کے قبضے میں لی گئی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور منشیات کی خرید و فروخت کے ساتھ اس کی سپلائی چین کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والے عناصر معاشرے کا ناسور ہیں اور انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ سی سی پی او نے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنا لاہور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، جبکہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف ہر سطح پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لاہور پولیس شہر سے منشیات فروشوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔