ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کے باعث پارکنگ میں کھڑی گاڑی نالے میں بہہ گئی

بارش کے باعث پارکنگ میں کھڑی گاڑی نالے میں بہہ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: مرگلہ کی پہاڑیوں پر آج پیر کے روز بارش سے پہاڑی کے دامن میں واقع گاؤں سید پور کی فوڈ سٹریٹ میں آئے ہوئے شہری متاثر ہوئے۔

 وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف سے اوپر مرگلہ کے دامن میں آباد قدیم گاؤں سید پور  میں مقامی سیاحوں کیلئے بنائی گئی فوڈ سٹریٹ میں بھی شدید بارش کی زد میں آ گئی ۔

بارش کے باعث پارکنگ میں کھڑی گاڑی نالے میں بہہ گئی۔

بارش کے دوران مقامی  نالوں میں طغیانی آ گئی۔ 

 وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کے دوران سید پور گاؤں کی فوڈ سٹریٹ کی پارکنگ سے ایک گاڑی پانی میں بہہ گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سید پور میں بارش کے  پانی کا بہاؤ کچھ غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے  تیز ہوا ہے۔ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے نالے میں ایک گاڑی بھی گر گئی۔

بارش رکنے کے بعد غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا جائے گا۔

سی ڈی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ  بارش  کے دوران بھی سینیٹشن کا عملہ نکاسی آب کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

سید پور میں تجاوزات کی وجہ سے پانی نشیبی ایریاز میں کھڑا  ہوا۔ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔