روزینہ علی: چکوال میں کلاؤڈ برسٹ ہونے اور 423 ملی میٹر بارش کی "نیوز" فیک نیوز" تھی، پاکستان میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے چکوال میں 17 جولائی کو کلاؤڈ برسٹ ہونے کی بڑے پیمانہ پر پھیلی " خبر" کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے آج پیر کے روز وضاحت کی ہے کہ چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کی خبر جھوٹی ہے۔ وہاں 423 ملی میٹر بارش ہونے کی افواہ جھوٹ تھی۔ اس روز چکوال میں 142.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔
محکمہ موسمیات نے کلاؤڈ برسٹ کی کہانی کی تردید کرتے ہوئے کہا، چکوال میں کہیں بھی کلاؤڈ برسٹ جیسی بارش ریکارڈ نہیں ہوئی تھی۔ ڈوپلر ریڈار اور بارش ناپنے والے آلات نے کلاؤڈ برسٹ کی تصدیق نہیں کی۔
چکوال میں زیادہ سے زیادہ 142.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔ تلہ گنگ میں 100 ملی میٹر، اور لاوہ میں صرف 11 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ 17 جولائی کو ہونے والی بارش مون سون سسٹم کا حصہ تھی، وہ کوئی الگ تھلگ اور شدید نوعیت کی نہیں تھی۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا، غلط معلومات پھیلانا عوام میں خوف اور بے چینی پیدا کر سکتا ہے۔