ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ؛ سی ٹی ڈی کا خفیہ آپریشن، 3 دہشتگرد جہنم واصل

کوئٹہ؛ سی ٹی ڈی کا خفیہ آپریشن، 3 دہشتگرد جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت میں آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔ 

کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ایک گرفتار ملزم، جو کمسن مقتول مصور کاکڑ کے قتل میں ملوث تھا، کو اس کے ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے ساتھ لایا گیا تھا، جیسے ہی ٹیم نے دشت میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا، ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جوابی کارروائی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بھرپور مقابلہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی بھی مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ  ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے تھا اور وہ سنگین جرائم میں ملوث تھے۔تینوں دہشت گرد مختلف دہشت گردی کی وارداتوں، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔