ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ورلڈ چیمپئنز لیگ: پاک، بھارت میچ کی منسوخی پر انتظامیہ کی پاکستان چیمپئنز اور شائقین سے معذرت

 ورلڈ چیمپئنز لیگ: پاک، بھارت میچ کی منسوخی پر انتظامیہ کی پاکستان چیمپئنز اور شائقین سے معذرت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وسیم احمد:ورلڈ چیمپئن لیگ میں پاک بھارت میچ کی منسوخی پر لیگ انتظامیہ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے پاکستان چیمپئنز اور شائقین سے معذرت کر لی ہے۔

میچ کی منسوخی کے اعلامیہ میں پاکستان چیمپئنز ،فینز کا تذکرہ تک نہیں کیاگیا تھا,پاکستانی فینز ،پاکستان چیمپئنز کا دباؤبڑھنے پر انتظامیہ نے معذرتی بیان جاری کیا.
 جاری کر دہ بیان  کے مطابق میچ منسوخی سے پاکستانی فینز ،پاکستان چیمپئنز کے جذبات کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے،ہم خلوص دل سے معذرت کرتے ہیں ،اسپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ورلڈ چیمپئن لیگ  کا کہنا تھا کہ ہم نے ارادی طور پر اپنے الفاظ سے تکلیف نہیں پہنچائی،ہم تمام فینز کے لئے کامیاب ٹورنامنٹ کےلئے پرعزم ہیں۔