ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مون سون بارشوں میں کتنے شہری جاں بحق  کتنے زخمی ،کتنی چھتییں گریں؟فیکٹ شیٹ جاری

 مون سون بارشوں میں کتنے شہری جاں بحق  کتنے زخمی ،کتنی چھتییں گریں؟فیکٹ شیٹ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیراعلیٰ کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے کی مون سون فیکٹ شیٹ جاری کر دی گئی جس میں پنجاب کے دریاؤں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح ،بارشوں سے ہونے والے نقصانات بارے اعدادوشمار بھی فیکٹ شیٹ میں شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 26جولائی تک مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ جاری رہے گا،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
25جولائی سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ظاہر کیاگیا ہے۔اس حوالے سے صوبے بھر کی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں میں 135 شہری جاں بحق ہوئے ،مون سون بارشوں سے 156گھر متاثر ،479شہری زخمی ہوئے۔
زیادہ اموات کچے مکانات،خستہ عمارتوں و چھتیں گرنے کے باعث ہوئیں،آسمانی بجلی گرنے ،کرنٹ لگنے ،دریاؤں میں ڈوبنے سے بھی اموات رپورٹ ہوئیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے ،پنجاب کے بیشتر دریاؤں اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ نارمل جبکہ منگلا ڈیم میں 50 فیصد جبکہ تربیلا میں 79 فیصد پانی موجود ہے۔
انڈین ڈیمز میں پانی کی سطح تقریباً 36 تک فیصد ہے،لاہور سمیت دیگر شہروں میں بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔بڑے شہروں کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ واسا و انتظامیہ کو نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہے۔خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔