ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیٹےکے عمل پر والد خاور مانیکا نے خاموشی توڑ دی

بیٹےکے عمل پر والد خاور مانیکا نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:صوبہ پنجاب کے شہر پاکتپن شریف میں پولیس نے گزشتہ ہفتے خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو اپنے ملازم پر گولی چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جسے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا۔

موسیٰ مانیکا کے والد خاور مانیکا نے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عدالتی معاملہ ہے اور عدالت کا جو بھی فیصلہ ہو گا ہم اسے تسلیم کریں گے۔

واضح رہے کہ موسیٰ مانیکا نے پاکپتن کے نواحی گاؤں پیر غنی کوٹھی میں اپنے ملازم علی بہادر کو کام میں تاخیر پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔ فائرنگ کے بعد موسیٰ مانیکا نے ہوائی فائرنگ بھی کی اور زخمی کو اٹھانے سے انکار کر دیا۔

پولیس نے واقعے کے فوراً بعد ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدھڑ نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ ڈی پی او جاوید چدھڑ کے مطابق ملزم موسیٰ مانیکا سے آلہ جرم (اسلحہ) بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ مجرم کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، قانون سب کے لیے برابر ہے۔ ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، اور کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔