شاہد ندیم سپرا:وفاقی حکومت نےبجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ کرلیا۔
ایف پی اےکی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 65 پیسے فی یونٹ کمی لانے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔
سی پی پی اے نے ماہ جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر درخواست دائر کی۔نیپرا نے درخواست پر 30 جولائی کو سماعت مقرر کر دی۔سماعت کے دوران بجلی کی قیمت میں کمی لانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
نیپرا کی منظوری ملنے پر آئندہ ماہ کی بلنگ میں قیمت کم کر دی جائے گی، جون میں استعمال ہونیوالے یونٹس کی بنیاد پر کمی لائی جائے گی۔