ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 9 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروانے کیلئے دائر درخواست خارج کردی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 9 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروانے کیلئے دائر درخواست خارج کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 9 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروانے کیلئے دائر درخواست خارج کردی،عدالت نے غلط بیانی پر درخواست گزار کی سکیورٹی کی رقم بھی بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا ، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے بھٹہ مزدوروں کو کسی نے حبس بے جا میں نہیں رکھا ، پھر بھی درخواست دائر کی گئی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے شہری منظور احمد کی درخواست پر سماعت کی، پنجاب حکومت کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اخلاق سلہری پیش ہوئے ،پھول نگر پولیس نے بھٹہ مزدوروں کو عدالت پیش کیا ، درخواستگزار وکیل نےبتایا کہ پھول نگر کے قریب بھٹہ مالک سردار نصیر ڈوگر نے کافی عرصہ سے حبس بے میں رکھا ہوا ہے۔ گورنمنٹ کے قانون کے مطابق منظور شدہ اجرت نہیں دی جاتی ،بھٹہ مالک کے وکیل نے جواب دیا کہ بھٹہ مزدوروں نے ایڈوانس رقم لے رکھی ہے، معاہدے کے مطابق بھٹہ مزدور مرضی سے کام کررہے ہیں ، عدالت کا فریقین کے وکلاء کا موقف سننے کے بعد بازیابی کی درخواست خارج کردی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے بازیاب افراد جہاں چاہیں جاسکتے ہیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer