ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی ترقی کے منصوبے میرے دل کے بے حد قریب ہیں:مریم نواز

 پنجاب کی ترقی کے منصوبے میرے دل کے بے حد قریب ہیں:مریم نواز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دلشاد راؤ: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی کے منصوبے میرے دل کے بے حد قریب ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولتیں دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران عمومی سیاسی صورتحال ،جنوبی پنجاب میں جاری منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 اس موقع پر ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نےصوبے میں روڈز کی تعمیر و بحالی پرخراج تحسین جبکہ ملک ظہیر اقبال چنڑ نے بہاولپور میں برن سنٹر بنانے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔
 انہوں نے پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتال، کلینک آن ویل، مریم نواز ہیلتھ کلینک پراجیکٹ کو سراہا اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہر شہر کی یکساں ترقی کے ویژن کو گیم چینجر قرار دیا۔
 ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے ایئرایمبولنس،فیلڈ ہسپتال ،تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات پر  بھی وزیر اعلی کو خراج تحسین پیش کیا۔
 ملاقات میں عوامی ضروریات کےپیش نظر بہاولپورمیں چلڈرن ہسپتال کے قیام کی اصولی منظوری سمیت بہاولپور کے سول ہسپتال کے قریب چلڈرن ہسپتال کی تعمیر پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بہاولپور چلڈرن ہسپتال پراجیکٹ کا پلان طلب کر لیا۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کے منصوبے میرے دل کے بے حد قریب ہیں۔جنوبی پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولتیں دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں۔