ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی ایک جنرل نشست پر پولنگ جاری

 پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی ایک جنرل نشست پر پولنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی ایک جنرل نشست پر انتخابی عمل کا آغاز، ووٹنگ 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

پنجاب اسمبلی میں ن لیگ رکن راجہ صغیر احمدنے پہلا ووٹ کاسٹ کیا, حکومتی رکن رانا محمد ارشد اور پیر اشرف رسول نے ووٹ کاسٹ کردیا, اپوزیشن رکن آشفہ ریاض فتیانہ ، علی امتیاز وڑائچ ،رانا شہبازنے ووٹ کاسٹ کردیا, صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ پریزائیڈنگ آفیسر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں.

پنجاب اسمبلی کے ایوان کو آج پولنگ سٹیشن کا درجہ دیا گیا، پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو 261 ووٹ کے ساتھ واضح برتری، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے ووٹوں کی تعداد 108 ہے۔

حکومتی امیدوار حافظ عبدالکریم ،اپوزیشن امیدوار مہر عبدالستار میں مقابلہ ہے، پنجاب اسمبلی میں کل نشستوں کی تعداد 371 ہے ،2نشستیں خالی ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں کل ووٹوں کی تعداد 369 ،ن لیگ کے 229ووٹ ہیں، پیپلز پارٹی 16،ق لیگ کے 11،مسلم لیگ ضیا کا ایک ووٹ ہے۔

سنی اتحاد کونسل 75، آزاد ارکان 28،ٹی ایل پی اور ایم ڈبلیو ایم کا1-1ووٹ ہے، سینیٹ کی نشست پر کامیابی کے لئے 184ووٹ درکار ہیں۔