آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ ،کشمیر،با لائی خیبر پختونحوا، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اورشمال مشرقی ، جنو بی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ،جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی، دالبندین، تربت 45، ا ٹک اور جیکب آبادمیں 44 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
سوموار کے روز موسم کی صورتحال
سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مو سم گرم اور مر طوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر،چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر ، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، نوشہرہ، صوابی، ہری پور ، خیبر، پشاور، کرم اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، بہاولنگر، قصور اوراوکاڑہ میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا ۔ تاہم شام/رات میں لسبیلہ ، آواران ، خضدار، ژوب اوربارکھان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم شام/رات میں عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص ،مٹھی، سانگھڑ ، کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور سجاول میں چند مقامات پر پرتیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔