ویب ڈیسک: ن لیگ کی پنجاب سے ایم پی اے عظمیٰ زعیم قادری کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
عظمیٰ زعیم قادری نے کورونا مثبت آنے پر خودکو قرنطینہ کرلیا۔ ا س وقت پر جب وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن بہت قریب ہے تب یہ سوال پیدا ہو گیا ہے کہ عظمیٰ زعیم قادری کل ووٹ کاسٹ کرسکیں گی یا نہیں؟ خیال رہے کہ وزیراعلی پنجاب کا الیکشن کل ہوگا۔
حکومت اور اپوزیشن نے ووٹ یقینی بنانے کے لیے اراکین کو ہوٹلوں میں منتقل کردیا۔ن لیگ اور اتحادی اراکین کو ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل میں ٹھہرا دیا گیا جس کے لئے 180 کمرے بُک کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ نے مال روڈ کے ہوٹل میں ڈیرہ ڈال لیا ہے جہاں 200 کمرے بک کرا کے عددی حیثیت ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے ساتھ ہی تمام اراکین کو گھر چھوڑ کر ہوٹل پہنچنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔