ویب ڈیسک:صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح سویرے ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ائیرپورٹ کے اطراف میں 135ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ لکشمی چوک میں 108ملی میٹربارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغلپورہ میں 112ملی میٹر اور تاج پورہ کے علاقے میں 140ملی میٹربارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پانی والا تالاب کے اطراف میں 86ملی میٹراورگلشن راوی کے علاقے میں 81ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اپرمال میں 90ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے صوبے کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں کالے بادلوں کا راج برقرار رہا جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کینال روڈ، گلبرگ ، جیل روڈ ، اچھرہ، مسلم ٹاؤن ، وحدت روڈ ، برکت مارکیٹ اور گارڈن ٹاؤن میں بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔