ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی پنجاب کا شہر  کا اچانک دورہ، لاہورسمیت تمام شہر صاف ستھرے رکھنے کاحکم

وزیراعلی پنجاب کا شہر  کا اچانک دورہ، لاہورسمیت تمام شہر صاف ستھرے رکھنے کاحکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شہر بھر کا اچانک دورہ  کیا،وزیراعلی پنجاب نے ایبٹ روڈ ، لکشمی چوک کا دورہ کیا۔   لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آلائشوں کو بروقت اٹھایاجائے اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے

  تفصیلات کے مطابق وزراعلی نے گاڑی خود ڈرائیو کی اور صفائی سمیت نکاسی آب کا جائزہ لیا،انہوں نے لکشمی چوک پر گاڑی کو کم رفتار پر کرکے انتظامات کو بغور جائزہ لیا ، لکشمی چوک سے ہوکر مال روڈ کی طرف روانہ ہوگئے ،وزیر اعلی پنجاب کے قافلے میں صرف تین گاڑیاں شامل تھیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عیدالاضحی پر صوبہ بھر میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لاہور میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لوکل گورنمنٹ بورڈکمپلیکس ساندہ پہنچے اور مرکزی کنٹرول روم سے پنجاب بھر میں عید الاضحی پر صفائی کیلئے کیے جانیوالے انتظامات کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویڈیو لنک پر مختلف شہروں کی انتظامیہ سے گفتگو کی اورصفائی کے انتظامات کے بارے میں ضروری ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آلائشوں کو بروقت اٹھایاجائے اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔ سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں۔ لاہور سمیت تمام شہر صاف ستھرے ہونے چاہئیں۔