تمام ا براہیمی مذاہب کے تانے بانے مشترک ہیں،صدر امریکا جو بائڈن کی طرف سےمسلمانوں کو عید مبارک

تمام ا براہیمی مذاہب کے تانے بانے مشترک ہیں،صدر امریکا جو بائڈن کی طرف سےمسلمانوں کو عید مبارک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : صدرِ امریکہ  جو بائڈن اور ان کی اہلیہ جیل بائڈن نے  ایک پیغام جاری کرتے ہوئے مسلم اُمہ کو عید الضحی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

 ٹوئٹر پر جاری کئے گئے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ  دنیا کے تمام ابراہیمی مذاہب کے تانے بانے مشترک ہیں۔عید کے تہوار کی روایات اس بات کی یاد دہانی کرواتی ہیں کہ معاشرے کے کم خوش نصیب افراد کی ضروریات کا خیال رکھنا اہم ہے ۔

انہوں نے ٹویٹ میں اپنی اور خاتون اول جل بائیڈن کی طرف سے عید الاضحی منانے والوں کے لئے خوشیوں بھری عید کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق بائڈن نے اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف جدوجہد کے ان ایام میں عید کے رسم و رواج اور حج کی ادائیگی  امسال ایک خصوصی مفہوم   رکھتے ہیں۔امریکی عوام  کی جانب سے مسلم ممالک سمیت احتیاج مند ممالک کو 5 لاکھ سے زائد ویکسین کا عطیہ دینے والے جو بائڈن نے کہا ہے کہ  انشااللہ ہزاروں امریکی مسلمان آئندہ برس  فریضہ حج کی ادائیگی  کے خواہاں مسلمانوں  میں  جگہ پائیں گے۔

Suhail Ahmad

Senior content editor