ویب ڈیسک: ملک بھر میں مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اور ویب سائٹ تک رسائی کو پھر بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم کے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے۔
Press Release: In the light of relevant provisions of Prevention of Electronic Crimes Act 2016, PTA has blocked access to TikTok App and website in the country.
— PTA (@PTAofficialpk) July 21, 2021
واضح رہے اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹِک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کر دیا ہے۔