ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کے گوشت میں حیرت انگیز کمی

مرغی کے گوشت میں حیرت انگیز کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: شہر میں برائلر کی رسد میں مزید بہتری کے ساتھ ہی مرغی کا گوشت 11 روپے فی کلو سستا ہوگیا جبکہ دو روز میں مرغی کا گوشت 25 روپے فی کلو سستا ہوگیا۔

تفصیلات لے مطابق شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث زندہ مرغی آٹھ روپے کمی کے بعد 168 روپے جبکہ مرغی کا گوشت گیارہ روپے کمی کے بعد 244 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا، گزشتہ دو روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 25 روپے فی کلو سستا ہوا تاہم فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی کمی نہ آسکی اور شہر میں فارمی انڈے 129 روپے فی درجن پر ہی فروخت ہوتے رہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کے ساتھ ساتھ فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی کمی کرے۔

دوسری جانب عید قریب آتے ہی شہر میں سبزی مافیا سرگرم ہو گیا، سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی چکرا کر رکھ دیا، ٹماٹر ایک سو بیس روپے، ادرک 480 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا جبکہ ہرے مصالحے والی سبزیوں کی من مانی قیمت پر فروخت شہر بھر میں دھڑلے سے جاری رہی۔

چند روز پہلے تک 20 روپے کلو فروخت ہونیوالا ٹماٹر 120 روپے میں فروخت ہونے لگے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں آلو 90، پیاز 60 سے 70، ادرک 480، ہری مرچ 120، ہرا دھنیا 250، لیموں 160 روپے فی کلو میں فروخت ہوتے رہے جبکہ بھنڈی، کریلے کدو اور ٹینڈے 100 روپے سے زائد میں فروخت ہو رہے ہیں.

خریداروں کا کہنا ہے عید سے تین ہفتے پہلے ہی مہنگائی نے پریشان کر ڈالا ہے, ان کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی نئی قیمت سے بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹماٹر، ادرک اور دیگر سبزیاں تو قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں,  شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سبز مصالحہ جات کی قیمتوں کو فوری کنٹرول کرے تاکہ عوام کے لئے دو وقت کا کھانا بنانا آسان ہو سکے۔

Shazia Bashir

Content Writer