(حافظ شہباز علی) پی سی بی ڈسپلنری کیس میں خود مختارایڈجیوڈیکیٹر جسٹس (ر) فضل میراں چوہان نے گورننگ بورڈ کے رکن نعمان بٹ کو تین سال کے لئے نااہل قرار دے دیا۔
ایڈجیوڈیکیٹر نے نعمان بٹ کو تین سال کے لئے کرکٹ کی تمام سرگرمیوں سے نااہل قرار دیا ، نعمان بٹ کو کوڈ آف ایتھکس کی خلاف ورزی پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔ نعمان بٹ پر گورننگ بورڈ کے 53ویں اجلاس میں خلل ڈالنے،بورڈ کے خلاف پریس کانفرنس کرنے، آئین کے پیرا 18 اورماڈل آئین کے پیرا5.1 کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ نعمان بٹ خفیہ دستاویزات میڈیاکو دکھا کر پی سی بی کےضمنی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ فیصلے کے مطابق نعمان بٹ تین سال تک کسی بھی سطح پر کسی بھی قسم کی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔