سعود بٹ: پنجاب یوتھ فیسٹیول میں بے ضابطگیوں کا معاملہ، سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کی کل نیب میں پیشی۔
رانا مشہود پرلاہوراسپورٹس فیسٹیول میں غیر قانونی ٹھیکے دینےکا الزام ہے، نیب نے رانا مشہود کو کل دن گیارہ بجے طلب کر رکھا ہے، نیب ذرائع کے مطابق رانا مشہود گزشتہ پیشی پرنیب حکام کو مطمئن نہ کرسکے تھے۔ نیب نے رانا مشہود کو کل سوالنامہ کے جوابات سمیت طلب کیا ہے، رانا مشہود احمد خان کونیب نے بیرون ملک جاتے ہوئے روکا جس کے بعد انکی طلبی کا فیصلہ کیا گیا۔
نیب کیجانب سے رانا مشہود کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔