ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارمحسن عباس حیدرکا بیوی پر تشدد، مقدمہ درج

معروف اداکارمحسن عباس حیدرکا بیوی پر تشدد، مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) معروف اداکار اور ڈی جے محسن عباس حیدرکی اہلیہ فاطمہ نے تھانہ ڈیفنس میں اپنےشوہر کیخلاف درخواست دے دی ، فاطمہ نےالزام لگایا ہے کہ محسن عباس حیدر انہیں تشدد کا  نشانہ بناتا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا  اکاؤنٹس پر شوہر کے تشدد کی تصاویربھی شیئرکی ہیں۔

معروف اداکار ،گلوکاراورنجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ڈی جے بننے والے محسن عباس حیدرکی اہلیہ فاطمہ نےاس کیخلاف تھانہ ڈیفنس میں درخواست دائرکی ہے، جس میں انہوں نےکہاہے کہ محسن ایک اداکارہ کے عشق میں گرفتار ہے اور وہ ان پر تشدد کرتا ہے،جب وہ حاملہ تھیں تو تب بھی محسن نےاس پر تشدد کیا جس کی وجہ سےاس کا بیٹا انتقال کرگیا ۔

فاطمہ نےدرخواست میں موقف اختیارکرتےہوئے کہاکہ ان کا شوہر ان پر بلاوجہ تشدد کرتا اوران سےبات بھی نہیں کرتا ،فاطمہ نےاپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹس پرتشد دکےنشانات کی تصاویر بھی شئیر کی ہیں،جواس وقت بےپناہ وائرل ہورہی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer