ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شام میں بعث انقلاب کے بانی رفعت الاسد انتقال کر گئے

شام میں بعث انقلاب کے بانی رفعت الاسد انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شام کے  سابق صدر حافظ الاسد کے بھائی اور معزول صدر بشار الاسد کے چچا رفعت الاسد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

 بشار الاسد کے چچا اور سابق صدر حافظ الاسد کے بھائی رفعت الاسد 88 برس کے تھے اور علیل تھے۔ وہ کچھ عرصہ سے متحدہ عرب امارات میں مقیم تھے۔ فیملی ذرائع نے بتایا کہ رفعت الاسد کا انتقال متحدہ عرب امارات میں ہوا۔ 

رفعت الاسد سابق فوجی افسر تھے ، وہ 1970 میں اپنے بڑے  بھائی حافظ الاسد کے ساتھ مل کر فوجی بغاوت میں بھی شریک تھے۔ اس بغاوت کے نتیجے میں شام میں پرانے بادشاہی نظام کا خاتمہ ہوا اور بعث پارٹی کی حکومت بنی جو گزشتہ سال تک برقرار رہی۔ حافظ الاسد کی حکومت میں رفعت الاسد نے ایلیٹ فورسز کی کمان سنبھالی۔ رفعت الاسد اپنے بڑے بھائی حافظ الاسد کی حکومت کا  ابتدائی 14 سال تک بڑا سہارا رہے۔