سٹی 42:ڈسٹرکٹ لاہور کو انتظامی اعتبار سے 2 ڈسٹرکٹ میں تقسیم کرنیکامعاملہ پھر زیر بحث ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈسٹرکٹ کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی۔کابینہ کے آئندہ اجلاس میں لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی باقاعدہ منظوری دی جائیگی۔
کابینہ کی منظوری کے بعد آئندہ ماہ لاہور کی انتظامی ری اسٹرکچرنگ کی ورکنگ کا آغاز کیا جائیگا۔لاہور کی دو اضلاع میں تقسیم سے ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور میونسپل نظام الگ ہوگا۔نئے انتظامی سیٹ اپ سے سروس ڈلیوری اور گورننس بہتر بنانے کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔ٹریفک، تجاوزات اور بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے نئی انتظامی تقسیم ناگزیر قرار دیدی گئی
دو اضلاع بننے سے عوامی شکایات کے فوری ازالے میں مدد ملے گی۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متعلقہ محکموں کو فوری تیاری مکمل کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ۔ فروری کے دوسرے ہفتے میں لاہور کی تقسیم پر فالو اپ اجلاس ہوگا۔
پنجاب حکومت نے لاہور کی تقسیم کو شہری گورننس اصلاحات کا اہم اقدام قرار دے دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا لاہور کی تقسیم قطعاً سیاسی نہیں بلکہ خالص انتظامی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App